ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاجاپان میں یوکوسوکا نیول بیس پر امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر شاندار استقبال، ان کے ہمراہ چاپانی وزیراعظم سانائے تاکائیچی بھی تھیں، اس موقع پر امریکی صدر ٹرمپ نے روایتی انداز میں رقص بھی کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔
تفصیلات کےمطابق امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جاپان کے یوکوسوکا نیول بیس پر موجود امریکی بحری جہاز یو ایس ایس جارج واشنگٹن پر تعینات امریکی اہلکاروں سےخطاب کیا، جہاں ان کے ساتھ جاپان کی وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی بھی موجود تھیں۔
تقریب کے دوران ٹرمپ نے امریکی اور جاپانی بحری افواج کے اہلکاروں سے گفتگو کی اور دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعلقات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ "امریکہ اور جاپان کا اتحاد ایشیا میں امن، سلامتی اور استحکام کے لیے ایک مضبوط ستون ہے۔"
وزیرِاعظم سانائے تاکائیچی نے اپنے خطاب میں امریکی تعاون کو جاپان کی دفاعی پالیسی کا اہم حصہ قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ "امریکہ ہمارا قریبی اتحادی ہے، اور ہم مشترکہ دفاع کے عزم پر ہمیشہ قائم رہیں گے۔"
تقریب میں دونوں رہنماؤں کو بحری اہلکاروں کی جانب سے بھرپور خیرمقدم ملا، جب کہ پس منظر میں امریکی ملی نغمہ ’’God Bless the USA‘‘ چلایا گیا، فوج اہلکاروں نےپرجوش نعروں کے ساتھ دونوں ممالک کی دوستی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔