انضمام الحق کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کے بعد حالت بہتر

انضمام الحق کو دل کا دورہ، انجیو پلاسٹی کے بعد حالت بہتر
لاہور ( ویب ڈیسک ) دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کیلئے افسوسناک خبر، سابق پاکستانی سٹار بیٹسمین انضمام الحق عارضہ قلب میں مبتلا ہو گئے، لاہور کے نجی ہسپتال میں زیر علاج، انجیو پلاسٹی کے دوران انہیں ایک سٹنٹ بھی ڈالا گیا ہے، قریبی ذرائع کے مطابق ان کی حالت اب بہتر ہے۔ https://twitter.com/iMRizwanPak/status/1442677463734161419 تفصیلات کے مطابق سٹار کرکٹر انضمام الحق کو رات گئے دل میں درد اٹھی جنہیں فوری طور پر لاہور کے نجی ہسپتال لے جایا گیا جہاں پر معلوم ہوا کہ انضمام الحق کو دل کا دورہ پڑا ہے جس کے بعد معالجین کی طرف سے انضمام الحق کا بروقت علاج شروع کر دیا گیا، انضمام الحق کو انجیو پلاسٹی کے عمل سے گزارا گیا اور انہیں دل میں ایک سٹنٹ ڈالا گیا ہے۔ https://twitter.com/_ZainiRaja/status/1442683802078232581 خاندانی ذرائع کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی حالت اب خطرے سے باہر ہے ، ان کی انجیو پلاسٹی کامیاب رہی ہے اور وہ جلد ہسپتال سے گھر بھیج دئیے جائیں گے،سوشل میڈیا پر اس وقت انضمام الحق کی صحت کیلئے ٹاپ ٹرینڈ بنا ہے جہاں پر کرکٹرز اور عوام ان کی صحت یابی کیلئے دعاؤں میں مصروف ہیں۔

Watch Live Public News