ملتان، گھنٹہ گھر چوک کے قریب شہباز شریف اسپتال میں دھماکہ

ملتان، گھنٹہ گھر چوک کے قریب شہباز شریف اسپتال میں دھماکہ
ملتان کے گھنٹہ گھر چوک کے قریب قائم شہباز شریف اسپتال میں دھماکہ ہوا۔ دھماکے کی شدت سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے جبکہ متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔ ذرائع کے مطابق دھماکہ اسپتال کی لیب میں ہوا۔ سکیورٹی فورسزنے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، ریسکیو عملہ اور فائر بریگیڈ موقع پر پہنچ گئی، فائر بریگیڈ کی دو گاڑیاں آگ بجھانے میں مصروف ہیں۔ نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی۔ ڈاکٹروں کو فوری پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔