میں مزید اچھا آدمی بن کر نہیں رہ سکتا، صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو دھمکی

میں مزید اچھا آدمی بن کر نہیں رہ سکتا، صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو دھمکی
کیپشن: میں مزید اچھا آدمی بن کر نہیں رہ سکتا، صدر ٹرمپ کی ایک بار پھر ایران کو دھمکی

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو ایک بار پھر جلد مذاکرات کے لیے آمادہ ہونے کی دھمکی دی ہے اور کہا کہ وہ مزید اچھا آدمی بن کر نہیں رہ سکتے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ٹرمپ نے ایران کے رویے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ایران اپنے معاملات کو درست انداز میں سنبھالنے میں ناکام ہے اور غیر جوہری معاہدے کا صحیح انداز نہیں جانتا۔

امریکی صدر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اپنی ایک اے آئی تصویر بھی شیئر کی، جس میں وہ بندوق تھامے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ یہ بیان اور تصویر ایران کے ساتھ کشیدگی کے دوران سامنے آنے والے ٹرمپ کے تازہ ترین بیانات میں شامل ہیں۔

Watch Live Public News