ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹیلی گرام کے بانی پاول دورو کو آخر کار فرانسیسی حکومت نے ضمانت پر رہا کردیا۔
تفصیلات کے مطابق پاول دورو کی 50 لاکھ یورو کے عوض ضمانت پر رہائی ملی ہے تاہم ان کے فرانس چھوڑنے پر پابندی لگادی گئی ہے۔
یاد رہے کہ پاول دورو کو اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر مجرمانہ سرگرمیوں کے الزامات کا سامنا ہے۔ مستند ذرائع نے بتایا ہے کہ پاول دورو کو پچاس لاکھ یورو ضمانت پر رہائی دی گئی ہے تاہم انہیں ہفتے میں دو بار پولیس اسٹیشن میں حاضر ہونا پڑے گا اور وہ فرانس بھی نہیں چھوڑ سکیں گے۔
الزامات ثابت ہونے پر پاول دورو کو دس برس قید اور پانچ ہزار یورو جرمانے کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
واضح رہے کہ 12 الزامات کے تحت پاول دورو کو 24 اگست کو پیرس پہنچنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔