ویب ڈیسک: فیصل آباد کے تھانہ رضاآباد کے علاقے میں 2سگے بھائیوں سمیت 6افراد کا 14 سالہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا واقعہ رونما ہواہے۔
تفصیلات کے مطابق رضا آباد کے علاقہ میں دو بھائیوں سمیت 6 ملزمان نے14 سالہ لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
مقدمے کے متن میں کہا گیا ہے کہ اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی لڑکی کو تاج کالونی سے 6 ماہ قبل اغوا کیا گیا۔ ملزمان میں بلال اسکا بھائی ارسلان ساتھی تاجدین،غلام سرور، بلا اور دیگر شامل ہیں۔
ملزمان نے اجتماعی زیادتی کے دوران ویڈیوز بھی بنا لیں۔ ملزمان کی گرفتاری کیلئے پولیس کے چھاپے جاری ہیں۔