عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن

عمران خان اگر ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا، مولانا فضل الرحمٰن

(ویب ڈیسک ) جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ  بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی طرف سے ملاقات کے لیے باضابطہ کوئی پیغام نہیں ملا، اگر وہ ملنا چاہیں گے تو سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا جائے گا۔

نجی نیوز کے مطابق   مولانا فضل الرحمٰن نے  پشاور میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے  کہا کہ   پی ٹی آئی سے وفاق میں ورکنگ ریلیشن ہے، صوبائی معاملات پر جے یوآئی کا اپنا مؤقف ہے، عام انتخابات میں لیول پلینگ فیلڈ نہ ملنے کا گلہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ  انتخابات میں کچھ لوگ استعمال ہوئے، جے یوآئی نے استعمال ہونے سے انکار کیا۔

سربراہ جے یو آئی (ف) نے کہا کہ   26 ویں ترمیم میں شخصیت کی بجائے اداروں کی مضبوطی کو مقدم رکھا، خیبر پختونخوا میں حکومت کی کہیں رٹ نظر نہیں آرہی، مدارس کی رجسٹریشن پر طے شدہ معاملات کوخواہ مخوا چھیڑا گیا۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ  ڈیرہ اسماعیل خان  (ڈی آئی خان)، بنوں اور ٹانک دہشت گروں کے حوالے ہیں۔

Watch Live Public News