یوکرین امن منصوبے پر پیشرفت ہو رہی ہے، کچھ اہم معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں، ٹرمپ

یوکرین امن منصوبے پر پیشرفت ہو رہی ہے، کچھ اہم معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں، ٹرمپ
کیپشن: یوکرین امن منصوبے پر پیشرفت ہو رہی ہے، کچھ اہم معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں, ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرین امن منصوبے پر پیشرفت ہو رہی ہے، تاہم کچھ اہم معاملات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، فلوریڈا میں یوکرینی صدر ولودیمیر زیلنسکی کے ساتھ ہونے والی ملاقات کے بعد امریکی صدر ٹرمپ نے اسے تعمیری اور بہترین قرار دیا۔ اس ملاقات کو یوکرینی صدر نے بھی انتہائی مثبت اور کامیاب قرار دیا۔

زیلنسکی نے کہا کہ 20 نکاتی امن منصوبے پر 90 فیصد اتفاق ہو چکا ہے، جبکہ ٹرمپ نے کہا کہ یوکرین کو درکار حفاظتی ضمانتوں پر دونوں ممالک 95 فیصد تک اتفاق کر چکے ہیں۔

امریکی صدر نے مزید بتایا کہ وہ آج یورپی رہنماؤں سے اس معاملے پر بات چیت کریں گے۔

انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ ان کے خیال میں روسی صدر ولادی میر پیوٹن امن کے لیے سنجیدہ ہیں۔

Watch Live Public News