مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، آج سے بارشوں کی پیشگوئی

مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، آج سے بارشوں کی پیشگوئی
کیپشن: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل، آج سے بارشوں کی پیشگوئی

ویب ڈیسک: مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ آج سے ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے، جس کے باعث آئندہ چند روز کے دوران مختلف شہروں میں وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق بلوچستان کے 23 اضلاع میں آج سے 31 دسمبر تک بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ کوئٹہ، زیارت، قلات، چمن، پشین اور قلعہ عبداللہ میں بارش متوقع ہے، جبکہ قلعہ سیف اللہ، نوشکی، ہرنائی، ژوب، بارکھان، سبی، لورالائی اور موسیٰ خیل میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

اسی طرح کیچ، گوادر، لسبیلہ، آواران، چاغی، پنجگور، خضدار، واشک اور خاران میں بھی بارش ہونے کی توقع ہے۔ مغربی ہواؤں کے اس سسٹم کے تحت شمالی علاقوں میں برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 30 دسمبر سے یکم جنوری کے دوران چترال، دیر، سوات، شانگلہ، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، بونیر، باجوڑ، مہمند، صوابی اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش ہو سکتی ہے، جبکہ بالائی علاقوں میں درمیانی سے شدید برفباری کی توقع ہے۔

30 دسمبر سے 2 جنوری کے دوران گلگت بلتستان کے علاقوں دیامیر، استور، غذر، اسکردو، ہنزہ، گلگت اور شگر میں بارش اور برفباری کا امکان ہے، جبکہ کشمیر میں بھی وقفے وقفے سے بارش اور درمیانے درجے کی برفباری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

Watch Live Public News