بی جے پی رہنما کا متنازع بیان، بھارت میں مسلم مخالف نفرت پھر بے نقاب

بی جے پی رہنما کا متنازع بیان، بھارت میں مسلم مخالف نفرت پھر بے نقاب
کیپشن: بی جے پی رہنما کا متنازع بیان، بھارت میں مسلم مخالف نفرت پھر بے نقاب

ویب ڈیسک: بھارت میں بی جے پی کے سینئر رہنما سوویندو ادھیکاری کے مسلمانوں سے متعلق بیان نے شدید سیاسی اور سماجی ردِعمل کو جنم دیا ہے۔

کولکتہ میں بنگلہ دیش کے ڈپٹی ہائی کمیشن کے باہر خطاب کرتے ہوئے سوویندو ادھیکاری نے ایسا بیان دیا جسے متعدد حلقوں نے نفرت انگیز اور تشدد پر اکسانے کے مترادف قرار دیا ہے۔

 ادھیکاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ جس طرح اسرائیل نے غزہ میں کارروائی کی، بھارت کو بھی اسی طرز پر اقدامات کرنے چاہئیں۔ اس بیان کے بعد سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کے کارکنوں اور سول سوسائٹی کی جانب سے سخت تنقید سامنے آئی ہے۔

بھارتی اخبار دی ہندو کے مطابق حکمراں جماعت کی مخالف ترنمول کانگریس نے اس بیان کو “برہنہ نفرت انگیز تقریر” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ اجتماعی تشدد اور نسل کشی کی کھلی ترغیب کے مترادف ہے۔ پارٹی رہنماؤں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے بیانات پر فوری قانونی کارروائی کی جائے۔

Watch Live Public News