سیالکوٹ:الخدمت ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام فری طبی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

سیالکوٹ:الخدمت ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام فری طبی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر
کیپشن: سیالکوٹ:الخدمت ویلفیئرسوسائٹی کے زیراہتمام فری طبی کیمپ کامیابی سے اختتام پذیر

ویب ڈیسک: سیالکوٹ الخدمت ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام منعقد ہونے والا فری معدہ طبی کیمپ کامیابی کے ساتھ اختتام پذیر ہو گیا، جہاں 50 سے زائد مریضوں کا مفت تشخیصی معائنہ کیا گیا جبکہ انہیں ادویات بھی بلا معاوضہ فراہم کی گئیں۔ اس فلاحی طبی کیمپ میں بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی اور علاج معالجے کی سہولت سے مستفید ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق محلہ مغربی کمیونٹی سینٹرنزدجامعہ مسجدعمرفاروق مراد پور سیالکوٹ میں قائم طبی کیمپ کے موقع پرحکیم محمد عثمان اسد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ فری طبی کیمپ ان کے استادِ محترم پروفیسر حکیم طاہر پرویز بھٹی کے اس وژن کا عملی تسلسل ہے، جس میں ہمیشہ اس بات پر زور دیا گیا کہ پیشہ ورانہ مصروفیات سے وقت نکال کر مستحق اور عام مریضوں کو آگاہی کے ساتھ مفت علاج اور ادویات فراہم کی جائیں۔

حکیم محمد عثمان اسد کا کہنا تھا کہ الحمدللہ والدین کی دعاؤں، ٹیم ورک اور اجتماعی کوششوں کے باعث آج اس وژن کو عملی جامہ پہنایا گیا، جس سے بڑی تعداد میں مریضوں نے فائدہ اٹھایا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ ایسے فلاحی طبی کیمپ آئندہ بھی تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جاتے رہیں گے تاکہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات میسر آ سکیں۔

اس فری یونانی طرز کے طبی کیمپ میں اہلِ علاقہ کی معروف سماجی شخصیات اور سینئر حکماء نے بھی شرکت کی، جن میں مہر علی، مبشر، سینئر حکیم حکیم سرفراز داس، وقار علوی، نصراللہ، عمار یاسر، غلام عباس طور اور وقار میر شامل تھے۔

تمام معزز شخصیات نے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے اسے عوامی خدمت کی بہترین مثال قرار دیا اور منتظمین کی کاوشوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

Watch Live Public News