(ویب ڈیسک ) آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے ڈی ایس پی عثمان حیدر کو معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق قتل کے ملزم ڈی ایس پی عثمان حیدر کو آئی جی پنجاب نے معطل کردیا ہے۔ ڈی ایس پی عثمان حیدر پر بیوی اور بیٹی کو قتل کرنے کاالزام ہے،۔
ملزم عثمان حیدر دوہرے قتل کے الزام میں گرفتارہیں ،معطلی کے دوران ڈی ایس پی عثمان حیدر سی سی پی او لاہور کو رپورٹ کریں گے۔
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی اہلیہ اور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل ہو گیا، جہاں خود ڈی ایس پی عثمان حیدر نے دونوں کے قتل کا اعتراف کر لیا ہے۔
ڈی آئی جی ذیشان رضا کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ اس نے اپنی بیوی اور بیٹی کو فائرنگ کر کے قتل کیا۔ انہوں نے بتایا کہ عثمان حیدر نے ایک ماہ قبل اہلیہ اور بیٹی کے اغوا کا مقدمہ تھانہ برکی میں درج کروایا تھا۔
ڈی آئی جی کے مطابق بیٹی کی لاش کاہنہ جبکہ اہلیہ کی لاش شیخوپورہ سے برآمد کی گئی۔