(ویب ڈیسک ) لاہور میں منکی پاکس کے مزید 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔
منکی پاکس کا خطرہ سنگین ہوگیا ۔ منکی پاکس شہر کے اندر ایک سے دوسرے شخص کو منتقل ہونے لگا ۔
لاہور میں منکی پاکس کے مزید 2 نئے مریضوں کی تصدیق ہوگئی۔گزشتہ 24 گھنٹوں میں 2 مریض منکی پاکس کا شکار ہو چکے ہیں ۔
میو ہسپتال میں زیر علاج دونوں مریضوں کے لیب ٹیسٹ میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔مریضوں میں 28سالہ شاہد اور 35سالہ روبینہ شامل ہیں۔
منکی پاکس کے مریضوں کی کوئی ٹریول ہسٹری موجود نہیں۔محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ تاحال منکی پاکس کے مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کا انتظام ہی نہیں کر سکا۔