ویب ڈیسک: لاہور ڈیفنس میں ڈاکٹر سے رقم کی لین دین کا تنازعہ ، اے ایس پی شہر بانو نقوی کا ردعمل سامنے آگیا۔
اے ایس پی شہربانو نقوی نے اپنا بیان سوشل میڈیا پر جاری کیا، شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ میری دونوں پارٹیز سے صرف ایک ملاقات اپنے دفتر میں 9 مئی کو ہوئی، دونوں چیک پولیس کی مداخلت کے بغیر دیے گئے۔
چیک دینے کا معاملہ پولیس کے پاس آنے سے پہلے کا ہے، چیک یکم مئی کو دیا گیا، پیسوں کے لین دین کا باقی معاملہ میرے وہاں سے تبادلے کے بعد ہوا۔
اے ایس پی شہربانو نقوی کا کہنا تھا کہ میرے سے واحد ملاقات میں دونوں پارٹیز معاہدے پر عمل درآمد پر راضی ہوئی تھیں۔
ذاتی شہرت کے لیے مجھ پر الزامات نہ لگائیں، میں نے یہ مقام دن رات سخت محنت کے بعد حاصل کیا ہے۔