پنجاب حکومت نے 2 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری

پنجاب حکومت نے 2 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان کردیا، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: holiday 2March
سورس: Web desk

ویب ڈیسک: پنجاب حکومت نے میلہ چراغاں پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ، سالانہ عرس حضرت شاہ حسین المعروف میلہ چراغاں پر چھٹی کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق میلہ چراغاں یا میلہ شالامار دراصل پنجابی صوفی شاعر شاہ حسین کے عرس کی تین روزہ تقاریب کا نام ہے۔ یہ تقاریب شاہ حسین کے مزار، جو لاہور کے علاقے باغبانپورہ میں واقع کے قریبی علاقوں میں منعقد ہوتی ہیں۔

شاہ حسین کا میلہ چراغاں یا عرس پنجاب میں ثقافت کے اعتبار سے سب سے بڑی تقریب سمجھا جاتا ہے۔کچھ کتب کے مطابق شاہ حسین المعروف مادھو لال حسین ایک صوفی اور پنجابی شاعر تھے جو فقیرِ لاہور سے معروف ہیں۔ شاہ حسین لاہوری 945ھ میں ٹکسالی دروازے لاہور میں پیدا ہوئے ۔

آپ کے والد گرامی کا نام شیخ عثمان تھا جوکہ کپڑا بننے کا کام کرتے تھے۔ آپ کے دادا کا نام کلجس رائے ہندو تھا۔ جوکہ فیروز شاہ تغلق کے دور میں دائرہ اسلام میں داخل ہوئے تھے لیکن والد حلقہ بگوش اسلام ہوئے۔

لاہور میں برس ہا برس تک درو یشانہ رقص و سرود کی محفلیں آباد کرنے کے بعد یہ درویش 1599ء میں اللہ کو پیارا ہوگئے۔ ان کی قبر اور مزار لاہور کے شالیمار باغ کے قریب باغبانپورہ میں واقع ہے۔ ہر سال میلہ چراغاں کے موقع پر ان کا عرس منایا جاتا ہے۔ 

اس حوالے سے پنجاب حکومت نے   2 مارچ بروز ہفتہ ڈسٹرکٹ لاہور میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، صوبائی دفاتر میں اس چھٹی کا اطلاق نہیں ہوگا،نوٹی فکیشن چیف سیکرٹری پنجاب کی منظوری سے سیکشن آفسر صفدر شبیر نے جاری کیا ۔

Watch Live Public News