ویب ڈیسک: چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئی اس کے باوجود مذاکرات میں پہل کی،ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبات میں کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور انکا حل نکلیں،آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کچہری میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان نے پہل کی،ہمارے اوپر ہر قسم کی سختیاں کی گئی اس کے باوجود مذاکرات میں پہل کی،ہم نے اپنے مطالبات حکومت کے سامنے رکھے، حکومت نے مذاکرات میں لیٹ کیا، حکومت سنجیدہ ہوتی تو اپنا جواب دیتی۔
بیرسٹر گوہر خان نے کہا کہ حکومت نے یہ کہا 28 کو کمیٹی روم میں جواب دیں گے اگر حکومت ہمارے ساتھ جواب پہلے شیئر کرتی تو کنڈسیڈر کر لیتے،ہم نے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبات میں کہا تھا لیکن حکومت نے جواب نہیں دیا، حکومت چاہتی نہیں تھی مذاکرات ہوں اور انکا حل نکلیں،آرمی چیف کے علاوہ کسی سے ملاقات نہیں ہوئی۔
انہوں نے کہا کہ آج جج زیبا چودھری کے سامنے ہمارا کیس لگا ہوا تھا،وہ قائمقام جج ہیں اسوجہ سے انہوں نے تاریخ دی،ہم امید کرتے ہیں کہ ویسٹ کا مستقل جج ہوگا اور پراسس آگے چلے گا،یہ کیس آگے جاسکتا ہے لطیف کھوسہ نے کیس کا اچھا ڈرافٹ تیار کیا ہے اور قانون کے مطابق چلے گا،بڑے ناموں کا کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، کوئی بھی قانون سے اوپر نہیں ہے،عدالت دیکھے گی کیس بنتا ہے تو چلائے گی۔