پینٹاگون کےسابق جنرل کی ریٹائرمنٹ کے بعد تنزلی،سیکیورٹی واپس

پینٹاگون کےسابق جنرل کی ریٹائرمنٹ کے بعد تنزلی،سیکیورٹی واپس
کیپشن: پینٹاگون کےسابق جنرل کی ریٹائرمنٹ کے بعد تنزلی،سیکیورٹی واپس

ویب ڈیسک : پینٹاگون نےسابق چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف جنرل مارک ملی کو دی گئی سیکیورٹی اورکلیئرنس  کو واپس لے لیا۔۔۔۔۔۔ ریٹائرمنٹ  کے بعد تنزلی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے.

فاکس نیوز کی رپورٹ کےمطابق امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگزتھ ریٹائر فور اسٹار امریکی جنرل کو دی گئی ذاتی سیکیورٹی اور کلئیرنس واپس لینے کا اعلان کریں گے ۔

 نئے وزیر دفاع پیٹ ہیگزتھ  نے قائم مقام انسپکٹر جنرل کو ایک ریویو بورڈ فوری تشکیل دینے کی ہدایت کی ہے تاکہ یہ تعین کیا جا سکے کہ جنرل میک ملی نے  صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پہلی مدت کے دوران چین آف کمانڈ کو کمزور کرنے کی کوشش کی اور اس بنیاد پربعد از ریٹائرمنٹ  ان کی فور اسٹار جنرل سے تھری اسٹار جنرل کے عہدے پر   تنزلی  کی جاسکے ۔

 دوسری طرف پینٹاگون کی عمارت  کے مارشل کوریڈور کی تیسری منزل پر 10 جنوری کو لگایا گیا جنرل ملی کا دوسرا پورٹریٹ بھی ہٹا دیا جائے گا۔  یہ پورٹریٹ  آرمی کے چیف آف سٹاف کے طور پر ان کی خدمات کا اعتراف میں لگایا گیاتھا۔

امریکی فوج کے سربراہ کے طور پر جنرل  مارک ملی کی پہلی تصویر، صدر ٹرمپ کے عہدے کا حلف اٹھانے کے دو گھنٹے سے بھی کم وقت  میں پینٹاگون سے ہٹا دی گئی تھی۔ یعنی اب پورے پینٹاگون میں جنرل مارک ملی کی  کوئی تصویر نہیں ہوگی۔

یادرہے  ریٹائرڈ جنرل مارک  ملی اور  دیگرسابق سینئر امریکی حکام کو   پینٹاگون نے اس وقت سے  ذاتی سیکیورٹی فراہم کررکھی تھی جب سے ایران نے 2020 میں ڈرون حملے میں قاسم سلیمانی کی ہلاکت کا بدلہ لینے  کی دھمکی دی تھی ۔

قبل ازیں صدر ٹرمپ کے حکم پر سابق قومی سلامتی کے مشیر جان بولٹن،  مائیک  پومپیو اور برائن ہک  سے بھی سیکیورٹی واپس لی جاچکی ہے۔

جنرل ملی نے 2019 سے 2023 تک صدر ٹرمپ اور بائیڈن دونوں کے ماتحت امریکی فوج کے اعلی ترین افسرچئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کے طور پر خدمات سر انجام دے چکے ہیں۔

انہوں نے 2015-2019 تک امریکی آرمی کے چیف آف اسٹاف کے طور پر خدمات سرانجام دیں۔

واضح رہے صحافی باب وڈوارڈ نے اپنی کتاب "وار" میں  انکشاف کیا تھا کہ   جنرل مارک ملی نے انہیں 6 مارچ 2023 کو واشنگٹن ڈی سی کے ولارڈ ہوٹل میں ایک استقبالیہ  کے دوران بتایا کہ ان کا خیال ہے کہ ٹرمپ "بنیادی طور پر فاشسٹ ہیں"۔

ووڈورڈ نے مزید لکھا کہ جنرل مارک ملی نے ٹرمپ کے ذہنی استحکام اور جوہری ہتھیاروں کے کنٹرول کے بارے میں اپنی پریشانیاں میرے ساتھ شیئر کیں۔
 تاہم عہدہ چھوڑنے سے پہلے صدر جو بائیڈن نے جنرل مارک ملی کو معاف کر دیا تھا۔

Watch Live Public News