عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کامینار پاکستان میں بڑےپاورشو کافیصلہ

عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کامینار پاکستان میں بڑےپاورشو کافیصلہ
کیپشن: عمران خان کی کال پر پی ٹی آئی کامینار پاکستان میں بڑےپاورشو کافیصلہ

ویب ڈیسک: پاکستان تحریک انصاف نے 8 فروری کو لاہور کے مینار پاکستان میں بڑے پاور شو کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر ہونے والے مینارپاکستان میں جلسے کی اجازت کے لیے پی ٹی آئی نے ڈی سی لاہور میں درخواست جمع کروادی۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر انتظامیہ نے جلسے کی اجازت نہ دی تو پی ٹی آئی نے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لاہور جلسے کی ابتدائی تیاریوں کے لیے قیادت نے ہدایات دے دی ہیں۔

Watch Live Public News