پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت
کیپشن: پاک بحریہ کے جہازپی این ایس یمامہ کا دورہ جدہ،دوطرفہ مشق میں شرکت

ویب ڈیسک: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق پاک بحریہ کے جہاز یمامہ نے جدہ کا دورہ اور دو طرفہ مشق میں شرکت کی ہے۔

آئی ایس پی آر  کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک بحریہ کے نئے کمیشن شدہ جہاز یمامہ نے رومانیہ سے پاکستان کے لیے سفر میں سعودی عرب کا دورہ کیا۔ جدہ بندرگاہ آمد پر رائل سعودی نیول فورسز اور پاکستانی سفارتخانے کے اعلی حکام نے جہاز کا پرتپاک استقبال کیا ۔بندرگاہ پر قیام کے دوران جہاز کے کمانڈنگ آفسر نے سعودی عرب کی قیادت سے ملاقاتیں کیں ۔
ترجمان پاک فوج کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ پاک بحریہ اور رائل سعودی نیول فورسز کے جہازوں نے دو طرفہ مشق میں حصہ لیا ۔ مشق کا مقصد دونوں بحری افواج کے درمیان باہمی تعاون کو بہتر بنانے اور مشترکہ آپریشنز کی صلاحیت کو فروغ دینا تھا ۔دونوں بحری افواج نے میری ٹائم سیکیورٹی اور علاقائی استحکام کو یقینی بنانے کے لئے عزم کا مظاہرہ کیا ۔

پی این ایس یمامہ کے دورہ سعودی عرب سے دونوں بحری افواج کے درمیان موجود برادرانہ تعلقات اور دفاعی تعاون مزید مستحکم ہوں گے ۔پی این ایس یمامہ دامن نیول شپ یارڈ رومانیہ میں تعمیر کیے جانے والے پاک بحریہ کے چار جہازوں میں سے آخری جہاز ہے۔

Watch Live Public News