(ویب ڈیسک ) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما منظور وسان نے ایک اور پیشگوئی کردی۔انہوں نے کہا کہ سال 2025 بہت اہم ہے کچھ بھی ہوسکتا ہے۔
پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2025 ہر طرح سے اہم ہے الیکشن کے نقطہ نظر سے بھی ، ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے پاکستان 2025 میں مجھے تبدیل ہوتے ہوئے نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عمران خان کا عروج 2024 کے ساتھ ختم ہوگیا ہے، 2025 عمران خان کے لیے بھاری ہے ، 31 تک عمران خان مذاکرات بڑھاتے رہیں گے۔
منظور وسان نے کہا کہ جو کہتے تھے کیا ہم غلام ہیں وہ اب ظاہر ہوگئے ہیں، 2025 میں پی ٹی آئی میں اختلافات بڑھ جائیں گے، احتجاج کی جتنی کالیں چاہے دیں کوئی فرق نہیں پڑتا،۔
پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کا پتہ نہیں کبھی علی امین گنڈہ پور کی تعریف تو کبھی کسی اور کی، اسلام آباد کے موسم کی طرح عمران خان کے فیصلے چینج ہوتے رہتے ہیں۔
منظور وسان نے مزید کہا کہ سال 2025 سب کے لیے بھاری ثابت ہوسکتا ہے، ہمارا وزير اعلیٰ لے لو اپنا دے دو یہ بیان آتے رہتے ہیں، اگر وزیراعلی سندھ تبدیل ہوئے تو فریال صاحبہ وزیراعلی ہونگی۔
ان کا کہنا تھا کہ پیکا آرڈیننس عمران کے دور میں بنایا گیا، پیپلزپارٹی نے ہمیشہ صحافیوں کے حق میں بات کی ہے۔