اندرون لاہور میں 10 سرکاری اسکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص

اندرون لاہور میں 10 سرکاری اسکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص
کیپشن: اندرون لاہور میں 10 سرکاری اسکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص

ویب ڈیسک: لاہور میں سرکاری اسکولوں کی چھتوں پر بسنت منانے کی تیاری، اندرون لاہور میں 10 سرکاری اسکولوں کی چھتیں بسنت کیلئے مختص کر دیں گئیں۔

ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے محکمہ سکول ایجوکیشن کو دس اسکولوں کی رپورٹ بھجوادی ہے۔ گورنمنٹ ہائی سکول بھاٹی گیٹ، دہلی گیٹ، سید مٹھا بازار اور شاہ عالم گیٹ اسکول میں بسنت ہوگی۔ گورنمنٹ وکٹوریہ گرلز ہائی سکول، تکیہ سادھواں، کابلی مل اور چونا منڈی کے سکولز بھی اس فہرست میں شامل ہیں۔

اسکولوں میں نگران عملے کو بسنت کے تین روز چوبیس گھنٹے ڈیوٹی پر رہنے کا حکم دیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اور اسسٹنٹ کمشنر اسکول وزٹ کرکے انتظامات کا جائزہ لیں گے۔ ناقص انتظامات کی صورت میں متعلقہ ہیڈز ذمہ دار ہونگے۔

Watch Live Public News