میانوالی: اینٹی کرپشن کا ٹریپ ریڈ، منشی اور محرر رنگے ہاتھوں پکڑ لیے

میانوالی: اینٹی کرپشن کا ٹریپ ریڈ، منشی اور محرر رنگے ہاتھوں پکڑ لیے
میانوالی ( پبلک نیوز) تحصیل پپلاں سے رجسٹری محرر محمد رمضان اور منشی آفتاب کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کو ٹریپ ریڈ کر کے رنگے ہاتھوں گرفتارکیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملزمان کو پندرہ ہزار روپے رشوت وصول کرتے گرفتار کیا گیا۔ ملزمان کی جامع تلاشی کے دوران 76710 روپے بھی برآمد کیے گئے ۔ سرکل آفیسر عصمت اللہ بندیال اور سول جج نے ملزمان پر ٹریپ ریڈ کرکے نشان زدہ نوٹ برآمد کئے۔ دونوں ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات میں بند کر دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔