بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئینگے، گردش کرنیوالی خبریں غلط ہیں: شیخ وقاص اکرم

بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئینگے، گردش کرنیوالی خبریں غلط ہیں: شیخ وقاص اکرم

ویب ڈیسک: بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کے پاکستان نہ آنے کی خبر پر  ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا ردعمل، بانی پی ٹی آئی کے بچوں کے حوالے سے میڈیا پہ جو خبریں گردش کر رہی ہیں وہ بالکل غلط ہیں ۔

ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے بچوں کو پاکستان انے سے قطعا نہیں روکا ہے ،  وہ رپورٹر جو اڈیالہ میں رپورٹنگ کرتے ہیں ان سے گزارش کروں گا من  و عن وہی چیزیں چلایا کریں جو بانی پی ٹی آئی  کہتے ہیں ۔

اپنی مرضی کے مطابق سیاق و سباق سے ہٹ کے یا سلیکٹو  ہو کر اپنی مرضی سےگفتگو چلانا نامناسب ہے، بانی پی ٹی آئی کے بچے پاکستان آئیں گے کسی کو بھی اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے۔

 ابھی تک اس حوالے سے  فقط تاریخ کا تعین ہونا باقی ہے  ،  جب انہوں نے آنے کا فیصلہ کیا تھا انہوں نے اپنے والد سے واضح کہا تھا  کہ ہم آپ سے اجازت نہیں لے رہے بلکہ آپ کو اطلاع دے رہے ہیں ۔ْ

ترجمان پاکستان تحریک انصاف شیخ وقاص اکرم کا مزید کہنا تھا کہ  یہ جو پروپیگنڈے ہیں ان سے پرہیز کی جائے کیونکہ اس کا کوئی فائدہ نہیں ہے-

Watch Live Public News