لاہور دھماکہ میں این ڈی ایس اوررا کےملوث ہونے کا انکشاف

لاہور دھماکہ میں این ڈی ایس اوررا کےملوث ہونے کا انکشاف

لاہور(پبلک نیوز) را اور این ڈی ایس کا گٹھ جوڑ بے نقاب ہو گیا. بھارت کے مذموم ارادے ایک بار پھر کھل کر سامنے آگئے. را، این ڈی ایس کے ذریعے پاکستان میں دہشت گردکارروائیوں میں مصروف ہے. را اوراین ڈی ایس پاکستان کا امن خراب کرنے کے لئے سر گرم ہے.

پاکستا ن ایک عرصے سے اس حوالے سے سوالات اُٹھاتا رہا ہے. پاکستان کی انٹیلی جنس ایجنسیز نے اس حوالے سے بار ہا ثبوت دُنیا کے سامنے رکھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار اور وزیر خارجہ را اور این ڈی ایس گٹھ جوڑ کو پہلے ہی ڈوزئیر کی شکل میں بے نقاب کر چکے ہیں.

بلوچستان، قبائلی اضلاع اور لائن آف کنٹرول پر مسلسل ناکامی کے بعدرا اور این ڈی ایس کی بے چینی میں مزید اضافہ۔پاکستان میں امن اور ترقی دُشمن کی آنکھوں میں کھٹکنے لگی. خفیہ ایجنسیوں نے ایک بار پھر مزموم عزائم کا سراغ لگا لیا. سلیپر ز سیل کے ذریعے دہشت گردی کی کارروائیوں کی ناکام کوشش ، پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسیز مکمل چوکنا اور دُشمن انٹیلی جنس ایجنسیزکو ناکام بنانے کے لئے دن رات مصروف عملپاکستان کی سیکیورٹی مضبوط ہاتھوں میں ہے، منصوبے کسی صورت کامیاب نہیں ہونگے. کیا بین الاقوامی ادارے ہندوستان کو کٹہرے میں لائیں گے؟ یا اب بھی کیا اب بھی پاکستان کو ہی مورد الزام ٹھہرایا جاتا رہے گا؟

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔