کورونا سے بچاؤ، عید الاضحیٰ کیلئے گائیڈ لائنز جاری

کورونا سے بچاؤ، عید الاضحیٰ کیلئے گائیڈ لائنز جاری
اسلام آباد (پبلک نیوز) وزارت قومی صحت نے عید الاضحیٰ بارے گائیڈ لائنز جاری کر دیں۔ گائیڈ لائنز مویشی منڈی، نماز عید اور قربان گاہوں سے متعلق ہیں۔کہا گیا ہے کہ گائیڈ لائنز کا مقصد نماز عید، قربانی کے لیے شہریوں کو رہنمائی فراہم کرنا ہے۔ کورونا وائرس کی نئی اقسام تیزی سے پھیل رہی ہیں۔ کورونا کی نئی اقسام کورونا کی نئی لہر کا سبب بن رہی ہیں۔ گائیڈ لائنز کے مطابق مویشی منڈیوں میں کورونا سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جائے۔ بقرہ عید کی مویشی منڈیوں میں سماجی فاصلہ یقینی بنایا جائے۔ شہری عید الاضحیٰ کے دوران صرف ضروری سفر کریں کیونکہ غیر ضروری سفر سے نئی کورونا لہر کا خدشہ ہے۔ہجوم والی جہگوں پر نماز عید کے دوران رش سے کورونا وائرس پھیل سکتا ہے۔ سماجی فاصلے کا خیال رکھیں اور فیملی تقریبات سے اجتناب کریں۔ عید پر گلے ملنے سے اجتناب کیا جائے، یہ کورونا پھیلاؤ کا باعث بن سکتا ہے۔قربانی کے جانوروں کی آن لائن خریداری کو ترجیح دی جائے۔ مویشی منڈیوں کے لیے کھلی جگہ کا انتخاب کیا جائے۔ ماسک کے بغیر لوگوں کا مویشی منڈی داخلے پر پابندی عائد کی جائے۔ منڈیوں کے داخلی، خارجی راستوں پر ہینڈ سینیٹائزر رکھے جاہیں۔مویشی فروحت کرنے والوں کے لیے ویکیسن لازمی قرار دی جائے۔ ویکسین کے بغیر مویشی کی فروحت کا کاروبار نہیں کر سکیں گے۔ خریدار ماسک پہن کر منڈی جاہیں۔ بخار ،نزلہ زکام ،کھانسی اور گلہ خراب ہونے والے افراد مویشی منڈی نہ جائیں۔ خریدار، بیوپاری سے دو میٹر کا فاصلہ رکھیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔