گزشتہ چند روز کے دوران انٹربینک میں ڈالر بلند ترین سطح سے 6 روپے 81 پیسے سستا ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر ایک روپیہ سستا ہو کر 206 روپے پر پہنچ گیا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 22 جون کی بلند ترین سطح سے 9 روپے سستا ہو چکا۔ دوسری جانب پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 467 اعشاریہ آٹھ نو پوائنٹس کی بدترین مندی دیکھی گئی، 100 انڈیکس 41 ہزار 297.73 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ کر بند ہوا۔ پورے کاروباری روز کے دوران 7 کروڑ 89 لاکھ 47 ہزار 560 شیئرز کا لین دین ہوا۔۔ کاروبار میں 1.12 فیصد کی تنزلی دیکھی گئی۔۔ ٹریڈنگ میں بدترین مندی کے باعث سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔Interbank closing #ExchangeRate for todayhttps://t.co/XD8RupZZha pic.twitter.com/7bhLikDRly
— SBP (@StateBank_Pak) June 29, 2022
کراچی : روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں بڑی گراوٹ کا سلسلہ آج بھی جاری رہا ۔ تفصیلات کے مطابق ایک مرتبہ پھر امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک روپیہ 75 پیسے کی بڑی کمی ریکارڈ کی گئی۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت 206 روپے 87 پیسے سے کم ہو کر 205 روپے 12 پیسے ہو گئی۔