پی آئی اے کی ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل

پی آئی اے کی ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل

(ویب ڈیسک) عارف حبیب کنسورشیم کے ضمنی ادارے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے انتظامیہ سنبھال لی ہے۔

ایک نئی شروعات، پی آئی اے کی ملکیت باضابطہ طور پر تبدیل، پی آئی اے کی ملکیت باضابطہ طور پر نئے مالکان کو منتقل کردی گئی۔عارف حبیب کنسورشیم کے ضمنی ادارے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے انتظامیہ سنبھال لی۔

پی آئی اے کی نجکاری کا عمل کامیابی سے مکمل ہوگیا، نئی انتظامیہ نے آج مورخہ 29 جون 2026 سے انتظام سنبھال لیا۔

پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ نے 180 ارب روپے میں ملکیت حاصل کر لی جس میں 55 ارب حکومت پاکستان کو حاصل ہوں گے جبکہ 125 ارب پی آئی اے میں سرمایہ کاری کی جائے گی۔

نئی سرمایہ کاری،آپریشنل اصلاحات، بیڑے کی جدت، نئے روٹس کے آغاز، ادارے کو ڈیجیٹل خطوط پر استوار کرنے اور پراڈکٹ کے معیار کو بہتر بنانے پر خرچ ہوگی۔

چیئرمین پی ائی اے ایکویٹی لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ آج نئی انتظامیہ ذمہ داریاں سنبھال رہی ہے تو ہم بخوبی ادراک رکھتے ہیں کہ قوم کا اعتماد محض دستاویزات کی منتقلی سے حاصل نہیں ہوگا۔ یہ اعتماد ہر میل، ہر مسکراہٹ اور ہر سال کے ساتھ حاصل کیا جائے گا، ہمیں اس حقیقت کا مکمل ادراک ہے اور ہم اس ذمہ داری کو قبول کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملکیت ضرور تبدیل ہوئی ہے لیکن پاکستان کی خدمت کا ہمارا جذبہ پہلے سے کہیں زیادہ مستحکم  ہے۔ہم پی آئی اے کے درخشاں ورثے کا احترام کرتے ہوئے اسے ایک جدید عالمی معیار کی ائیرلائن بنائیں گے ۔

Watch Live Public News