کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے کنٹینر جہاز ایم ایس سی لوریٹو کی آمد

کراچی پورٹ پر دنیا کے بڑے کنٹینر جہاز ایم ایس سی لوریٹو کی آمد

(ویب ڈیسک) کراچی پورٹ ٹرسٹ نے ایم ایس سی لوریٹو کا SAPTL ٹرمینل پر استقبال کیا۔

ایم ایس سی لوریٹو دنیا کے بڑے کنٹینر جہازوں میں شمار ہوتا ہے۔ 399.9 میٹر طویل جہاز 24 ہزار 346 ٹی ای یوز کی گنجائش رکھتا ہے۔ ایم ایس سی لوریٹو کراچی کے لیے 3 ہزار 802 ٹی ای یوز لے کر پہنچا۔

کے  پی ٹی  کے مطابق کراچی پورٹ اب الٹرا لارج کنٹینر جہاز سنبھالنے کی مکمل صلاحیت رکھتا ہے،جدید انفراسٹرکچر اور ٹرمینل سہولیات سے بندرگاہ کی استعداد میں اضافہ ہوا۔ کراچی پورٹ عالمی معیار کی بندرگاہی سہولیات کی جانب ایک اور اہم سنگ میل عبور کر گیا،یہ پیش رفت پاکستان کی بحری تجارت کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گی، کراچی پورٹ عالمی میری ٹائم نیٹ ورک میں پاکستان کا مقام مزید مضبوط کر رہا ہے۔

Watch Live Public News