ملک میں کورونا سے 41 مریض جاں بحق

ملک میں کورونا سے 41 مریض جاں بحق

اسلام آباد(پبلک نیوز) نیشنل کمانڈ و آپریشن سنٹر نے کورونا کے تازہ ترین اعداد و شمار جاری کر دیئے۔

24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا کے 41 مریض جابحق ہوئے، 24 گھنٹوں میں ملک میں 4,525 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

این سی او سی کے مطابق ملک میں کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 46,663 ہے جبکہ ملک بھر میں کورونا کے 5 لاکھ 98 ہزار 197مریض صحتیاب ہو چکے ہیں، ملک میں 6,59,116 مصدقہ کورونا کیس سامنے آ چکے ہیں۔ ملک بھر میں کورونا سے تاحال14,256 موات ہو چکی ہیں۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔