(ویب ڈیسک ) ویڈیو شیئرنگ ایپ یوٹیوب نے شارٹس ویڈیو کے ذریعے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف کرادیا۔
یوٹیوب کی جانب سے ٹک ٹاک جیسی شارٹس ویڈیوز کے ذریعے پیسے کمانے کا نیا ذریعہ متعارف کرایا گیا ہے۔ یوٹیوب اب کریٹریز کو اپنی ویڈیوز فیس ادا کرنے والے سبسکرائبرز تک محدود رکھنے کا آپشن فراہم کر رہا ہے۔اس سے فیس ادا کرنے والے سبسکرائبرز کو اضافی مواد تک رسائی مل سکے گی ۔
اس حوالے سے یوٹیوب کا کہنا ہے کہ اس فیچر کے ذریعے کریٹیرز اپنی شارٹس ویڈیوز اپ لوڈ کرنے کے بعد نئے ممبرز اونلی آپشن کے ذریعے انہیں سبسکرائبرز تک محدود رکھ سکیں گے۔
اس نئے فیچر کے بعد یوٹیوب چینل پر پہلے سے پوسٹ شارٹ ویڈیو کو بھی سبسکرائبرز کت محدود کرنا ممکن ہوگا۔
کمپنی نے یہ بھی بتایا ہے کہ اس کی شارٹس ویڈیوز کو اوسطاً روزانہ 70 ارب بار دیکھا جاتا ہے جبکہ یوٹیوب کے پارٹنر پروگرام کے 25 فیصد چینلز شارٹس کے ذریعے پیسے کما رہے ہیں۔