ٹرمپ کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی،کولمبیا یونیورسٹی کی صدرمستعفی

ٹرمپ کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی،کولمبیا یونیورسٹی کی صدرمستعفی
کیپشن: ٹرمپ کی وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی،کولمبیا یونیورسٹی کی صدرمستعفی

ویب ڈیسک: امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دیدیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارورڈ یونیورسٹی کے مڈل ایسٹرن اسٹیڈیز سینٹر کی سرکردہ شخصیات نے بھی اپنے عہدوں سے مستعفیٰ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے جب کہ وفاقی فنڈنگ روکنے کی دھمکی پر کولمبیا یونیورسٹی کی صدر نے استعفیٰ دیدیا۔

 یاد رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ نے کولمبیا یونیورسٹی پر الزام لگایا تھا کہ وہ یہودی طلبہ اور فیکلٹی ممبران کو ہراساں کیے جانے سے روکنے میں ناکام رہی ہے۔

 انتظامیہ نے کہا تھا کہ یونیورسٹی کی 400ملین ڈالر فنڈز میں کٹوتی کی جارہی ہے۔

Watch Live Public News