پارٹی چھوڑنے والے نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں،شیخ رشید

پارٹی چھوڑنے والے نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں،شیخ رشید
راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر داخلہ و سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ جتنے بھی لوگوں نے پارٹی چھوڑی وہ نظریہ ضرورت کے تحت ہی کئی بار پارٹیاں بدل چکے ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیخ رشید نے لکھا کہ ملک سرحدوں سے نہیں بلکہ اندر سے ٹوٹتے ہیں ، پاکستان میں چادر اور چاردیواری کی بے حرمتی سے لوگوں کے دل ٹوٹ چکے ہیں ، جنہیں جوڑنے کی کوشش کرنی چاہیے، جب قوم حوصلہ ہار جاتی ہے تو ملک سیاسی، معاشی اور اقتصادی طور پر بیٹھ جاتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ جتنے بھی لوگوں نے پارٹی چھوڑی ہے وہ نظریہ ضرورت کے تحت کئی بار پارٹیاں بدل چکے، سابق وزیر اعظم نوازشریف خود تحریک استقلال اصغر خان رابطہ کمیٹی کے ممبر تھے، دست شفقت ملنے پر گیٹ نمبر 4 سے ایکسائز منسٹری ملی، وزیر اعظم شہباز شریف کے بارے میں اعجاز الحق کا تبصرہ ہی کافی ہے۔ سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ بمپر کراپس کہنے والے گندم خریداری کا 30 لاکھ ٹن شارٹ فال بتا رہے ہیں، میری اداروں سے یہ درخواست ہے کہ ملک میں پھیلنے والی افواہوں کا سدباب کیا جائے ، ہر افواہ کے پیچھے کوئی سازش چھپی ہوتی ہے، آئی ایم ایف کے بغیر مصنوعی بجٹ تیار کیا جا رہا ہے۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزہد کہنا تھا کہ ہر مسلمان نماز میں شہادت کی دعا مانگتا ہے اور شہادت خوش نصیب کو ہی نصیب ہوتی ہے، پارٹیاں چھڑوانے والے ان کو اس قابل چھوڑیں کہ آنے والے دنوں میں یہ عوام کو منہ دکھانے کے قابل رہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔