عدت نکاح کیس کی منسوخی عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،اعظم سواتی

عدت نکاح کیس کی منسوخی عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،اعظم سواتی
کیپشن: عدت نکاح کیس کی منسوخی عوام کی آنکھیں کھولنے کیلئے کافی ہے،اعظم سواتی

ویب ڈیسک: اعظم سواتی نے کہا ہے کہ فارم 47کے ذریعے قوم کے مجرموں کو مسلط کرنا بڑی غلطی ہے،یہ معاشی قتل ہے،جنھوں نے ملک لوٹا،انھیں 47فارم کے زریعے بٹھا دیا گیا، ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں،سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے 9مئی کے ملزم پکڑے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا ٹاک  کرتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کئی مرتبہ عدالت میں کہا کہ میڈیا کو اندر آنے دیں تاکہ میرا بیان قوم تک پہنچے،آج میڈیا کو عدالتی کارروائی میں نہیں لایا گیا،حمود الرحمن کمیشن اس لئے بنایا گیا تھا تاکہ ایسی غلطیاں دوبارہ نہ کی جائیں،کمیشن فوج کے خلاف نہیں تھا،ایک آدمی نے اپنی حکومت کو طوالت دینے کے لئے ملک کو دولخت کیا۔

اعظم سواتی نے  کہا کہ یحیی کو ہماری فوج نے ہٹایا،حمود الرحمن کمیشن،یحیی کی زیادتیوں کی نشاندہی کرتا ہے،آج بھی ہم کہہ رہے ہیں کہ فارم 47کے ذریعے قوم کے مجرموں کو مسلط کرنا بڑی غلطی ہے،یہ معاشی قتل ہے،جنھوں نے ملک لوٹا،انھیں 47فارم کے زریعے بٹھا دیا گیا،فوج بھی ہماری،ملک بھی ہمارا،طاقتوروں کو دیکھنا چاہیئے،جن کو عوام پسند نہیں کرتے انکو ملک کی باگ دوڑ دینا بڑی غلطی ہے۔

اعظم سواتی نے کہاکہ عوامی مینڈیٹ 45فارم کے تحت نمائندے پارلیمنٹ کا حصہ بنیں،سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج سے 9مئی کے ملزم پکڑے جائیں گے۔

اعظم سواتی نے  کہا کہ گندم میں جس جس نے ڈاکہ ڈالا،کسانوں کی زندگی کو تباہ کیا انکو کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے آزاد عدلیہ کے جج سے انکوائری کرائی جائے،گندم کی موجودگی کے باوجود ناکارہ گندم کس نے منگوائی؟؟اسکا تدارک کرنے کے لئے مجرموں کو سزا دینا ضروری ہے۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ جب ملک میں انصاف ہو گا،عدلیہ آزاد ہو گی تو ملک کی معیشت پھلے پھولے گی،ہم آزاد عدلیہ کے تحت اس ملک اور جمہوری نظام کو چلا سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم 9 مئی کی مذمت کرتے ہیں،بانی پی ٹی آئی عمران خان نے گندم اسکینڈل میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ججز سے انکوائری کا مطالبہ کیا ہے،اس کا تدارک کرنے کے لیے مجرموں کو سزا دینا ضروری ہے،جب تک کسی ملک میں انصاف نہیں ہوگا آزادی نہیں ملے گی،جب ملک آزاد ہوگا عدلیہ ازاد ہوگی ملک آگے بڑھے گا۔

اعظم سواتی نے مزید کہا کہ جس انداز میں عدت میں نکاح کیس کو منسوخ کیا یہ عوام کی آنکھیں کھولنے کے لیے کافی ہے۔

Watch Live Public News