ذوالحج کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

ذوالحج کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

(ویب ڈیسک ) ذوالحج کے چاند سے متعلق محکمہ موسمیات  نے  بڑی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات  کی جانب سے پیشگوئی کی گئی ہے کہ ذوالحج کا چاند7جون جمعہ کو نظرآنے کاقوی امکان ہے۔اگر ذوالحج کا چاند  7 جون کو روز نظر آتا ہے تو عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر کو ہوگئی۔

العربیہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بین الاقوامی فلکیات مرکز کے مطابق  اسلامی ممالک ذی الحجہ کا چاند 7 جون بروز جمعہ کو دیکھیں گے۔ اگر چاند نظر آگیا تو 10 ذوالحج عیدالاضحیٰ 17 جون بروز پیر وگرنہ 18 جون بروز منگل ہوگی۔

واضح رہے کہ  پاکستان میں عید الاضحیٰ کب ہوئی ، اس کی تاریخ کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی ذی الحج کا چاند نظر آنے کے بعد کرے گی ۔

Watch Live Public News