سیدو میڈیکل کالج سوات کے زیر اہتمام سیمینار، اے پی ایس پشاور، خضدار کے متاثرین سے اظہار یکجہتی

 سیدو میڈیکل کالج سوات کے زیر اہتمام سیمینار، اے پی ایس پشاور، خضدار کے متاثرین سے اظہار یکجہتی

ویب ڈیسک: سیدو میڈیکل کالج سوات میں کے پی سنٹر آف ایکسیلنس برائے انسداد پرتشدد انتہا پسندی کے زیر اہتمام "اساتذہ اور طلباء کے کردار برائے امن، سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی" پر ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔

 پختونخوا سنٹر آف ایکسیلنس برائے انسداد پرتشدد انتہا پسندی (KP-CECVE) کے زیر اہتمام سیدو میڈیکل کالج سوات میں ایک روزہ سیمینار منعقد ہوا جس کا عنوان تھا "امن، سماجی ہم آہنگی اور قومی یکجہتی میں اساتذہ اور طلباء کا کردار"۔

سیمینار  سے میں نایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل، کے پی سنٹر آف ایکسیلنس برائے انسداد پرتشدد انتہا پسندی، اور پرنسپل سیدو میڈیکل کالج شامل تھے۔

مقررین نے اس امر پر زور دیا کہ میڈیکل کالجز سمیت تمام تعلیمی ادارے پرامن، صحت مند اور باہم ہم آہنگ معاشرے کی تشکیل میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

 انہوں نے طلباء اور اساتذہ کو معاشرتی استحکام، برداشت اور قومی اتحاد کے لیے فعال کردار ادا کرنے کی تلقین کی۔

سیمینار کے اختتام پر بعد شرکاء نے اے پی ایس خضدارپر  دہشت گردی واقعے کے متاثرین سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک پرامن ریلی نکالی۔

طلبہ نے اے پی ایس پشاور سے لے کر خصدار تک پیش آنے والے المیوں پر اظہار خیال کیا اور اس بات پر زور دیا کہ تعلمی ادارے ایک متحد اور باہمت قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں ۔

قومی اتحاد ،سماجی ذمہ داری اور انتشار پھیلانے والی قوتوں کے خلاف اجتماعی عزم کا اظہار ہی ایک ذمہ دار اور پُرامن ریاست کی نشانی ہے ۔

Watch Live Public News