(ویب ڈیسک) لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قراردے دیا گیا ہے۔
لاہور ہائیکورٹ میں مسافر کو آف لوڈ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس راحیل کامران نے کی۔انہوں نے 9 صفحات پر مشتمل فیصلہ جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ نے شہری کونائجیریاجانے سے روکنےکا ایف آئی اے اقدام کالعدم قرار دیتے ہوئے درست ویزا، ٹکٹ اور سفری دستاویزات والے مسافر کوآف لوڈکرناغیرقانونی قرار دیا۔
فیصلے میں کہا گیا ہے کہ درخواست گزارکے مطابق بورڈنگ کارڈجاری ہونےکے بعد اچانک آف لوڈکیاگیا اور صرف اس خدشے پر سفرسے روکاگیا کہ شاید دبئی سےواپس نہ آئے۔
عدالت نے فیصلے میں کہا کہ درخواست گزارکسی مقدمے، انکوائری، بلیک لسٹ یا ای سی ایل میں شامل نہیں تھا، آف لوڈنگ سےدرخواست گزارکو مالی نقصان، ذہنی اذیت اوربدنامی کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
ہائیکورٹ نے فیصلے میں یہ بھی کہا کہ بیرون ملک سفر کرنا آئین کے تحت بنیادی حق ہے، ایف آئی اےکو اختیارات حاصل ہیں مگروہ لامحدود نہیں ہیں۔
عدالت نے فیصلے میں فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی ( ایف آئی اے) کیلئے مسافروں کوآف لوڈکرنےسےمتعلق گائیڈ لائزجاری بھی جاری کیں۔
ہائیکورٹ نے فیصلے میں کہا کہ مسافر کوآف لوڈنگ کرتے وقت افسران کو تفصیلی اوربامعنی وجوہات تحریرکرنا ہوں گی جبکہ مسافرسے پوچھے گئے سوالات اور دیےگئےجوابات بھی رکارڈکیےجائیں گے۔