(ویب ڈیسک ) گزشتہ 3 سالوں کے دوران شہریوں کو کتنے پاسپورٹ جاری کیے گئے،اس حوالے سے اہم دستاویزات سامنے آ گئیں ہیں ۔
دستاویزات کے مطابق سال 2023 سے 2025 کے دوران شہریوں کو 97 لاکھ 92 ہزار 557 نئے پاسپورٹ جاری کیے گئے،سال 2023 میں 37 لاکھ 72 ہزار 338 جبکہ سال 2024 میں 30 لاکھ 77 ہزار 191 پاسپورٹ جاری ہوئے۔
دستاویزات کے مطابق سال 2025 میں امیگریشن اینڈ پاسپورٹ نے 29 لاکھ 43 ہزار 28 پاسپورٹ جاری کیے، مجموعی طور پر گزشتہ 3 سالوں کے دوران 1 کروڑ 4 لاکھ 4 ہزار 718 پاسپورٹ کی تجدید کی گئی۔
گزشتہ 3 سالوں کے دوران 140 ارب 79 کروڑ 30 لاکھ کا نان ٹیکس ریونیو اکٹھا کیا گیا،سال 23-2022 کے دوران 34 ارب 49 کروڑ 50 لاکھ کا ریونیو اکٹھا کیا گیا،سال 24-2023 کے دوران 50 ارب 90 کروڑ 60 لاکھ روپے کا ریونیو اکٹھا ہوا، 25-2024 کے دوران 64 ارب 39 کروڑ 20 لاکھ روپے کا ریونیو جمع کیا گیا۔