(ویب ڈیسک) وزیرِ داخلہ محسن نقوی ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کی حالت پر شدید برہم ہوئے۔
وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا گوجرانوالہ میں ریجنل پاسپورٹ آفس کا اچانک دورہ کیا۔ پاسپورٹ آفس مقررہ وقت سے قبل بند، عملہ غائب، شہریوں کا داخلہ بند، باہر سے ٹرخایا جانے لگا۔سہ پہر 4 بجے ہی پورے دفتر کی صفائیاں، دفتر میں چھٹی کا سماں تھا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی ریجنل پاسپورٹ آفس گوجرانوالہ کی حالت پر شدید برہم ہوگئے۔انہوں نے تمام عملے کو فوری طور پر عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا۔
وزیرِ داخلہ محسن نقوی کے ایک بھی سوال کا دفتر میں موجود واحد سٹاف کوئی جواب نہ دے سکا۔محسن نقوی نے استفسار کیا کہ دفتر کا وقت ساڑھے چار بجے ہے تو 4 بجے دفتر کو کیوں تالے لگے، دفتر بند کر کے صفائیاں کی جا رہی ہیں اور عملہ کوئی موجود نہیں ہے، یہ سب کیا ہو رہا ہے، کیا عوام کی سہولت کے دفتر ایسے چلتے ہیں؟ ۔
انہوں نے کہا کہ شہری باہر آ رہے ہیں اور انہیں واپس بھجوایا جا رہا ہے، شہری خدمات کی فراہمی پر کوتاہی برداشت نہیں، عوام کی خدمات پر مامور سٹاف کیخلاف سرکاری فرائض میں غفلت پر تادیبی کارروائی کی جائے گی۔