(ویب ڈیسک ) آئندہ برس حج کیلئے 16 نومبر 2027 تک موثر پاکستانی پاسپورٹ لازمی قرار دے دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق 17 اگست سے سرکاری و نجی حج درخواستوں کی وصولی، مؤثر پاسپورٹ لازمی ہوگا۔ ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی میعاد 16 نومبر 2027 سے پہلے ختم ہونے پر فوری تجدید کرائیں۔عازمین حج کے پاسپورٹ کی ترجیحی بنیادوں پر تجدید کی جارہی ہے۔
وزارتِ مذہبی امور کی درخواست پر پاسپورٹ دفاتر کو عازمین حج کو ترجیح دینے کی ہدایت کردی گئی۔اندرون و بیرون ملک پاسپورٹ دفاتر کو حج درخواست گزاروں کو فوری سہولت فراہم کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔
ذرائع وزارت مذہبی امور کا کہنا ہے کہ پاسپورٹ کی بروقت تجدید نہ کرانے والے حج 2027 کی درخواست سے محروم ہو سکتے ہیں۔ حج 2027 کی رجسٹریشن سے قبل پاسپورٹ کی میعاد ضرور چیک کریں۔