(ویب ڈیسک) وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات پر سعودی عرب کی حکومت کی تعریف کی ۔
مکہ مکرمہ میں وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی سے ملاقات کی۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی رابطہ عالم اسلامی کے ہیڈ کوارٹر آمد پر شیخ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی نے خیر مقدم کیا ،ملاقات کے دوران اسلامی اور علاقائی امور سے متعلق متعدد موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلامی شعور و بیداری کو فروغ دینے میں رابطہ عالم اسلامی کی کوششوں کو سراہا ۔
انہوں نے حجاج کرام کے لیے بہترین انتظامات پر سعودی عرب کی حکومت کی تعریف کی۔
محسن نقوی نے کہا کہ سعودی حکومت نے رواں سال حجاج کرام کی دیکھ بھال کے لئے شاندار انتظامات کئے۔سعودی قیادت کے بہت شکر گزار ہیں۔ پاکستان اور سعودی عرب تاریخی اسلامی رشتے میں بندھے ہوئے ہیں۔
رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے وزیر داخلہ محسن نقوی کو حج کی مبارکباد دی۔