آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو،انہیں اقتدار میں رکھے تو وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے،خواجہ آصف

آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو،انہیں اقتدار میں رکھے تو وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے،خواجہ آصف
کیپشن: آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو،انہیں اقتدار میں رکھے تو وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے،خواجہ آصف

ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایک بار پھر تحریک انصاف کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ جو آرمی چیف ان کی مرضی کا ہو، انہیں اقتدار میں رکھے وہ پی ٹی آئی کا باپ ہوتا ہے۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایکس پر بیان جاری کیا ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کو جو آرمی چیف انکی مرضی کا ھو اور انکو اقتدار میں رکھے وہ انکا باپ ھوتا ہے۔ جب آرمی چیف پاکستان کے مفادات کی حفاظت کرے حب الوطنی کا استعارہ ہو اس کے خلاف اپنے مالکوں امریکا میں مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 

انہوں نے لکھا کہ یہ لوگ اپنے ذاتی و سیاسی مفادات کے لئے وطن فروشی کر رہے ہیں۔ پاکستان کو دوہری شہریت ختم کرنی چاہیے۔ بیشتر ممالک نے یہ سہولت ختم کر دی ہے۔ اور سمندر پار پاکستان کے مفادات کے خلاف کام کرنے والوں کو اسکی قیمت ادا کرنی چاہیے۔ 

یہ امریکا میں فلسطین کے حق میں آواز نہیں اٹھائیں گے۔ فلسطین کی نسل کشی پہ خاموش رہیں گے۔ IMF کو پاکستان کے خلاف آمادہ کرنے کی کوشش کرینگے۔ سیاست کی کھرک ہے تو پاکستان آئیں آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔ سوشل میڈیا پہ جنگ نہ لڑیں آئیں پاکستان میں اپنی خواہشات کی تکمیل کے لئے قیمت ادا کریں۔ 

انہوں نے پی ٹی آئی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جب مذاکرات کی بات ہوتی ہے تو مذاکرات صرف اسٹیبلشمنٹ سے، اسوقت عاصم منیر کے آگے سجدہ ریز ہونے کو تیار ہو۔ اور پتہ نہیں کیا کیا کرنے کو تیار ہو جاؤ۔ جب بات نہ بنے تو پھر دوبارہ 9 مئی برپا کرنے کی کوشش۔ اور امریکی غلامی منظور ہی منظور۔

Watch Live Public News