پی ٹی آئی کےگرفتار شرپسندوں کےہوش ربا انکشافات 

پی ٹی آئی کےگرفتار شرپسندوں کےہوش ربا انکشافات 
کیپشن: پی ٹی آئی کےگرفتار شرپسندوں کےہوش ربا انکشافات 

ویب ڈیسک:اسلام آباد میں احتجاج کے مقام سے گرفتار ہونے والے پی ٹی آئی کے شرپسندوں کے ہوش ربا انکشافات سامنے آگئے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے کیے جانے والے احتجاج میں شریک شرپسند بلال کا کہنا تھا کہ میں دسویں جماعت کا طالب علم ہوں اور میرے والد مزدور ہیں،مجھے پی ٹی آئی والوں نے پیسوں کے بہانے دھرنے پر چلنے کو کہا،انہوں نے کہا کہ مجھے دھرنے میں جا کر توڑ پھوڑ کرنی ہے اور آگ لگانی ہے، پی ٹی آئی والوں نے ہمیں وہاں پہنچا کر اکیلا چھوڑ دیا۔

شرپسند نواب علی نے کہا کہ ہمیں دھوکے سے اور پیسوں کا لالچ دے کر پی ٹی آئی والوں نے آگ لگانے کا کہا۔

شرپسند عمر نے کہا کہ میں جب دھرنے والی جگہ پہنچا تو وہاں گاڑیوں میں بڑے بڑے پتھر اور پیٹرول بم موجود تھے،پھر پی ٹی آئی والوں کی جانب سے سرکاری املاک کو تباہ کرنے کا کہا گیا۔

شرپسند فرمان الله نے کہا کہ مجھے پی ٹی آئی کے لیڈر نے ڈنڈے اور پتھر مارنے کا کہا،جب پولیس آئی تو تمام قائیدین بھاگ گئے اور ہمیں اکیلا چھوڑ دیا۔

واضح رہے کہ عمران خان کی فائنل کال پر پی ٹی آئی کارکنان قیادت کے ہمراہ 24 نومبر کو خیبر پختونخوا سے اسلام آباد احتجاج کے لئے روانہ ہوئے تھے تاہم 27 نومبر کو پولیس اور رینجرز کے گرینڈ آپریشن کے بعد احتجاج منسوخ کر دیا گیا۔

Watch Live Public News