تحریک انصاف لانگ مارچ،آج لاہورسےدوبارہ سفرکاآغاز

تحریک انصاف لانگ مارچ،آج لاہورسےدوبارہ سفرکاآغاز
لاہور: تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کا لانگ مارچ آج دوبارہ لاہورسے سفر کا آغاز کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق عمران خان کی قیادت میں لانگ مارچ لاہور شاہدرہ اپنے سفر کا آغاز کرے گا اور فیروز والا پہنچے گا۔ فیروز والا کے بعد مرید کے میں ان کا استقبال ہوگا۔ لانگ مارچ جب سادھوکی پہنچے گا تب بھی اس کا استقبال کیا جائے گا لانگ مارچ کے دوسرے روز مارچ کی منزل کامونکی ہے۔ عمران خان شاہدرہ، مریدکے، فیروز والا ، سادھوکی اور کامونکی میں بھی عوام سے خطاب کریں گے۔ عمران خان کے مرکزی کنٹینر میں تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر، شاہ محمود قریشی، شہباز گل، عمر ایوب اور فواد چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ مارچ کامونکی سے گوجرانوالہ پہنچے گا اور ڈسکہ سے ہوتا ہوا سیالکوٹ کی طرف جائے گا اس طرح لانگ مارچ اپنے سفر کو مکمل کرتا ہوا سمبڑیال، سے وزیر آباد جائے گا اور پھر مارچ کے شرکا گجرات پہنچے گئیں گجرات سے ہوتا ہوا لالہ موسی ، کھاریاں اور پھر جہلم جائے گا آخر میں گوجر خان سے راولپنڈی پہنچے گئیں اور 4نومبر جمعے کے روز راولپنڈی سے اسلام آباد میں داخل ہوگا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔