ورلڈ کپ 2023: بھارت نےانگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دیدی

ورلڈ کپ 2023: بھارت نےانگلینڈ کو 100 رنز سے شکست دیدی
ورلڈ کپ کے 29 ویں میچ میں بھارت نے انگلینڈ کو 100رنز سے شکست دیدی۔ بھارت نے پہلے کھیلتے ہوئے انگلینڈ کو 230 رنز کا ہدف دیا تھا۔ 230رنز کے ہدف کے تعاقب میں انگلینڈ 34ویں اوور ز میں 129رنز بنا کر آؤٹ ہوگیا۔ انگلینڈ کی جانب سے لیام لیونگ اسٹون27رنز بنا کر نمایاں رہے،ڈیوڈ ولے اورڈیوڈ ملان نے 16،16رنز بنائے،معین علی15، جونی بیئرسٹو 14رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جوز بٹلر اورکرس ووکس 10 ،10رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے،جوئے روٹ اور بین اسٹوکس بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 4،جسپریت بمرا نے3وکٹیں حاصل کیں،کلدیپ یادیو2اورجدیجہ نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ بھارتی ٹیم کی طرف سے کپتان روہت شرما101گیندوں پر87رنز بنا کر نمایاں رہے،سریاکماریادیو49،کے ایل راہول39رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ جسپریت بمرا16،کلدیپ یادیو9اوررویندرا جدیجہ نے8 رنز بنائے۔ انگلینڈ کی جانب سے ڈیوڈ ولی نے 3وکٹیں حاصل کیں،کرس ووکس،عادل رشید نے 2،2اور مارک وڈ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔