آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری

آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری
کیپشن: آئی سی سی ون ڈے اور ٹی 20 پلیئرز رینکنگ جاری

 ویب ڈیسک: بھارت کے روہت شرما کی آئی سی سی ون ڈے بیٹرز رینکنگ میں پہلی پوزیشن، روہت شرما نے بھارت کے ہی شبمن گل سے پہلی پوزیشن چھین لی۔

افغانستان کے ابراہیم زدران کی دوسری پوزیشن برقرار، شبمن گل دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری پوزیشن پر چلے گئے۔ پاکستان کے بابراعظم چوتھی پوزیشن پر موجود ہیں۔ نیوزی لینڈ کے ڈیرل مچل ایک درجہ بہتری کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گئے۔ انگلینڈ کے ہیری بروک 23 درجہ بہتری کے بعد 25 ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی ون ڈے باؤلرز رینکنگ میں افغانستان کے راشد خان کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر تین درجہ بہتری کے بعد چوتھے نمبر پر آگئے ہیں۔ ٹاپ ٹین باؤلرز میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں۔ شاہین آفریدی ایک درجہ بہتری کے بعد 14 ویں نمبر پر براجمان ہیں۔

آئی سی سی ون ڈے آل راؤنڈرز رینکنگ میں افغانستان کے عظمت اللہ عمرزئی کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے اکشر پٹیل 4 درجہ بہتری کے بعد 8ویں نمبر پر پہنچ گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی پلیئرز رینکنگ میں بھارت کے ابھیشک شرما کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ انگلینڈ کے فل سالٹ کی دوسری بھارت کے تلک ورما کی تیسری پوزیشن ہے۔ پاکستان کے صاحبزادہ فرحان ایک درجہ بہتری کے بعد 11ویں نمبر پر آگئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی باؤلرز رینکنگ میں بھارت کے ورن چکرورتی کی پہلی پوزیشن پر ہیں۔ افغانستان کے راشد خان ایک درجہ بہتری کے بعد تیسرے نمبر پر پہنچ گئے۔ آسٹریلیا کے ایڈم زیمپا چوتھے نمبر پر ہیں۔ پاکستان کے ابرار احمد ایک درجہ تنزلی کے بعد 8ویں نمبر پر چلے گئے۔ شاہین آفریدی دو درجے تنزلی کے بعد 16 ویں نمبر پر چلے گئے۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی آل راؤنڈرز رینکنگ میں پاکستان کے صائم ایوب کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔ پاکستان کے محمد نواز 8 درجہ بہتری کے بعد چھٹی پوزیشن پر آگئے ہیں۔

Watch Live Public News