فیلڈ مارشل زبردست فائٹر اور وزیراعظم شہباز شریف بہت اچھے انسان ہیں، صدر ٹرمپ

فیلڈ مارشل زبردست فائٹر اور وزیراعظم شہباز شریف بہت اچھے انسان ہیں، صدر ٹرمپ
کیپشن: فیلڈ مارشل زبردست فائٹر اور وزیراعظم شہباز شریف بہت اچھے انسان ہیں، صدر ٹرمپ

ویب ڈیسک: امریکی صدر ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر بہت زبردست فائٹر ہیں۔ ساتھ ہی کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف بہت اچھے آدمی ہیں۔

امریکی صدر نے جنوبی کوریا میں اپیک سی ای او سمٹ کے ظہرانے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور بھارت کی جنگ میں 7 طیارے مار گرائے گئے تھے، پاکستان اور بھارت میں جنگ شروع ہوگئی تھی، یہ بہت بڑی بات تھی کیونکہ یہ دونوں ایٹمی طاقتیں ہیں۔

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ میں نے بھارت کے وزیراعظم مودی کو فون کیا اور کہا کہ ہم آپ کے ساتھ تجارتی معاہدہ نہیں کرسکتے۔ مودی نے کہا ہمیں معاہدہ کرنا چاہیے، جس پر میں نے کہا مودی تم پاکستان کے ساتھ جنگ کر رہے ہو اس لیے ہم معاہدہ نہیں کریں گے۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ پاکستان کو بھی فون پر کہا کہ تمہارے ساتھ بھی تجارت نہیں کریں گے کیونکہ تم بھارت سے لڑ رہے ہو، پہلے دونوں ممالک نے میری بات نہیں سنی لیکن دو دن بعد دونوں جنگ بندی پر راضی ہوگئے۔ اُس کے بعد دونوں ملکوں میں کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

امریکی صدر نے کہا کہ جنگ بندی پر مجھے بہت خوشی ہوئی کیونکہ اس سے لاکھوں لوگ مرنے سے بچ گئے۔

Watch Live Public News