(ویب ڈیسک ) پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے غزہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ اسرائیلی قابض افواج کے حملوں میں عام فلسطینی شہید ہوئے، اسرائیلی کارروائیاں بین الاقوامی قانون اور حالیہ امن معاہدے کی خلاف ورزی ہیں۔
ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ اسرائیلی افواج کے جارحانہ اقدامات سے خطے میں قیام امن اور استحکام کی کوششوں کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے،عالمی برادری اسرائیلی قابض افواج کی جنگ بندی کی خلاف ورزیوں کو فوری بند کرائے۔