عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے زیادہ تر محصولات کو غیر قانونی قرار دیدیا

عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے زیادہ تر محصولات کو غیر قانونی قرار دیدیا
کیپشن: عدالت نے ٹرمپ کی جانب سے لگائے گئے زیادہ تر محصولات کو غیر قانونی قرار دیدیا

ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی اقتصادی پالیسی کو بڑا جھٹکا، عدالت نے حکومت کی جانب سے لگائے گئے زیادہ تر محصولات کو غیر قانونی قرار دے دیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق عدالت کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کر سکتی ہے۔ عدالتی فیصلے کے مطابق ٹرمپ انتظامیہ کو اپیل دائر کرنے تک 14 اکتوبر تک ٹیرف برقرار رکھنے کی اجازت دی گئی ہے۔

فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ عدالت کا فیصلہ ملکی اقتصادی پالیسی کیلئے بڑا دھچکا ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ اگر یہ ٹیرف ختم کردیئے گئے تو یہ ملک کے لیے مکمل تباہی ہوگی، تمام ٹیرف ابھی تک نافذ العمل ہیں۔

امریکی صدر نے کہا کہ ٹیرف سے متعلق اپیل کورٹ کا فیصلہ غلط اور جانبدارانہ ہے، سپریم کورٹ کی مدد سے ٹیرف کو قوم کے مفاد میں استعمال کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ یہ فیصلہ واشنگٹن ڈی سی میں فیڈرل سرکٹ کے لیے امریکی عدالت کی اپیل نے 7-4 کی اکثریت سے سنایا۔

Watch Live Public News