ویب ڈیسک: جوئے کی ایپس کی پروموشن کا مقدمہ، این سی سی آئی اے نے یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف تحقیقات کا دائرہ کار وسیع کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ڈکی بھائی کی نشاندہی پر این سی سی آئی اے نے جوئے کی ایپ پروموشن مقدمے میں دیگر ملزمان کو بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ ڈکی بھائی نے دوران تفتیش ایپ کی پرموشن میں ملوث دیگر ملزمان کی نشاندہی کی ہے۔ ڈکی بھائی نے جوئے کی ایپ پروموشن کی رقم دبئی کے اکاؤنٹس میں منگوائی۔ ملزم ڈکی بھائی سے دبئی کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق بھی تفتیش جاری ہے۔
این سی سی ائی اے کے مطابق ڈکی بھائی سے جوئے کی دیگر ایپ سے متعلق بھی تفتیش کی جائے گی۔
خیال رہے کہ ڈکی بھائی جسمانی ریمانڈ پر این سی سی ائی کی تحویل میں ہیں۔ ڈکی بھائی کو یکم ستمبر کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔