ویب ڈیسک:اپنی نوعیت کا ایک انوکھا واقعہ پیش آیا جس کا سوشل میڈیا پر خوب چرچہ ہورہا ہے، صوبہ پنجاب کے شہر ملتان میں ایک سکول پرنسپل نے اپنے چپراسی سے شادی کرلی۔
ذرائع ابلاغ کے مطابق انوکھے واقعے میں سیکنڈری سکول کی پرنسپل فرزانہ نے اپنے ہی سکول کے چپراسی فیاض سے شادی کر لی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرنسپل فرزانہ کا کہنا تھا کہ ’’ مجھے فیاض سے محبت اس کے کام کرنے کے انداز اور چائے پیش کرنے کے طریقے سے ہوئی۔ پھر میں نے ہمت کر کے اس کو شادی کی پیشکش کی، جو اس نے قبول کر لی۔‘‘
یہ شادی علاقے میں خاصی توجہ کا مرکز بن گئی ہے اور لوگ اسے ایک غیر معمولی مگر محبت پر مبنی فیصلہ قرار دے رہے ہیں۔